نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22مئی 2009 ء)بھارت میں نامزد وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کی کابینہ آج شام حلف اٹھارہے ہیں جبکہ کانگریس اور اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار ہیں۔ وزیراعظم اور کابینہ کی حلف بردراری کی تقریب آج شام ایوان صدر میںہورہی ہے۔ صدر پرتیبھا پٹیل منموہن سنگھ اور ان کی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گی۔ کانگریس اور حلیف جماعت ڈی ایم کے درمیان کابینہ کی تشکیل پر رات گئے ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے درمیان آج صبح ملاقات ہوئی جس میں طے پایا کہ ڈی ایم کے سربراہ کا کرونانیدی سے دوبارہ مذاکرات کئے جائیں۔