رجحانات میں کانگریس کی بھاری برتری

رجحانات میں کانگریس کی بھاری برتری

انڈیا میں پندرہویں لوک سبھا کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے ووٹنگ کے رجحانات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق کانگریس کی قیادت والا اتحاد یو پی اے سب سے آگے ہے۔

اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی(مارکسسٹ) نے عوام کے فیصلے کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سن دو ہزار چار میں کانگریس کو ایک سو پینتالیس اور بی جے پی کو ایک سو اڑتیس نشستیں ملی تھیں۔

اب تک کی ایک قابل ذکر پیشرفت میں مغربی بنگال میں کمیونسٹ پارٹی کی شکست ہے جس کا انہیں تیس سال میں پہلی بار سامنا کرنا پڑا۔

کمیونسٹ پارٹی(مارکسسٹ) کے رہنما پرکاش کرات نے کہا کہ کہا کانگریس اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کا سنجیدگی سے تجزیہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر کانگریس سیکولر جماعتوں سے تعاون جاری رکھیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری اے بی بردھن نے کہا کہ وہ حزب اختلاف میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ان کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے تو ہم کیوں ان سے چپکے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کے بارے میں پارٹی کے اجلاس میں تجزیہ کیاجائے گا۔

کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ رجحانات سے واضح ہو گیا ہے کہ یو پی اے کو واضح اکثریت مل جائے گی اور وہ حکومت بنانے کی حقدار ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری بی کے ہری پرساد نے کہا کہ یو پی اے سب سے بڑا اتحاد بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر جمہوریہ انہیں حکومت بنانے کے لیے دعوت دیں گے۔

دوسری جماعتوں سے حمایت ملنے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور شو سینا کو چھوڑ سب جماعتوں کی حمایت کا خیر مقدم کریں گے۔

بی جے پی کے ترجمان ارون جیٹھلی نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ وہ نتائج کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجحانات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں مکمل نتائج آنے کے بعد پارٹی میٹنگ ہوگی اور تجزیہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین نتائج

اکثریت 272

کانگریس

کانگریس

193
بی جے پی

بی جے پی

116
بایاں بازو

بایاں بازو

24
اے آئی اے ڈی ایم کے

اے آئی اے ڈی ایم کے

12
بہوجن سماجوادی پارٹی

بہوجن سماجوادی پارٹی

29
سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی

22
تیلگو دیشم

تیلگو دیشم

5
جنتا دل یونائٹیڈ

جنتا دل یونائٹیڈ

17
بیجو جنتا دل

بیجو جنتا دل

14
راشٹریا جنتا دل

راشٹریا جنتا دل

5
لوک جنشکتی

لوک جنشکتی

0
ڈی ایم کے

ڈی ایم کے

18
شِیو سینا

شِیو سینا

8
راشٹروادی کانگریس پارٹی

راشٹروادی کانگریس پارٹی

11
Related Posts with Thumbnails